ابوظہبی، 2 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شمالی غزہ میں امداد کے 22ویں ایئر ڈراپ کو مکمل کرنے کااعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی17 طیاروں اور مصری فضائیہ کے ایک سی130 طیارے نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔
ایئر ڈراپ شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں 82 ٹن خوراک اور امدادی سامان تین طیاروں کے ذریعے کیا گیا، جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک امدادی ایئر ڈراپس کی مجموعی مقدار 1153 ٹن ہو گئی ہے۔
برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے "آپریشن Chivalrous نائٹ 3" کا حصہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک