شارجہ، 3 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ پائیدار کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے میں خطے کی علمبردار کمپنی،بی ای ای اے ایچ کاروباری فیصلہ سازی میں انقلاب لانے کے لیے ایک نیا "اے آئی ایگزیکٹو" تیارکرنے پرکام کررہی ہے۔
اے آئی ایگزیکٹو بیہ کی مستعدی، کارکردگی اور ڈیٹا سے چلنے والے آپریشنز کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا "اے آئی ایگزیکٹو" ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک لینگویج لرننگ ماڈل (ایل ایل ایم) پرتیار کیا جارہا ہے،جو پیچیدہ، تاریخی ڈیٹا کو بامعنی معلومات میں آسان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو لیڈرشپ سے لے کرسینئر ایگزیکٹوز اور ان کی ٹیموں کے ملازمین کو معلومات سے آگاہ اور بااختیار بنائے گا۔
ایل ایل ایم کے طورپر،اے آئی ایگزیکٹیو لکھی اور بولی جانے والی زبان میں سوالات پر مبنی معلومات کو سمجھنے اور فراہم کرسکے گا۔
یہ تنظیمی امور میں مستعدی اور کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لیے متعلقہ معلومات پر مبنی جوابات تیار کرے گا۔
بیہ طویل عرصے سے اے آئی کا استعمال پائیداری اوراپنی تمام صنعتوں میں نئی افادیت پیدا کرنے کے لیے کر رہا ہے۔زهاحديد کی جانب سے ڈیزائن کردہ کمپنی کا ہیڈکوارٹرایک مشہور تاریخی مقام اور مشرق وسطی کی پہلی مکمل طور پر اے آئی سے مربوط عمارتوں میں سے ایک ہے۔
بیہ نے اپنی صنعتوں بشمول ویسٹ مینجمنٹ کے اندربھی اے آئی کا استعمال کیا ہے۔ اس کے کچرے کو جمع کرنے اور شہرکی صفائی کے بیڑے میں جدید گاڑیاں شامل ہیں جو اے آئی کے ساتھ 360 ڈگری کیمروں سے لیس ہیں۔بی ای ای اے ایچ کی اے آئی سٹی وژن ٹیکنالوجی کچرے کے ساتھ بھرے ہوئے ڈبوں یا گلیوں کا اندراج اور سروس کوریج کو بہتر بنانے اور آگاہی مہم چلانے کے ارے میں معلومات کا اشتراک کرتی ہے۔
پراجیکٹ کے حوالے سے بی ای ای اے ایچ کے گروپ سی ای او اور وائس چیئرمین خالد الحریمل نے کہا کہ جیسے جیسے ہم ایک تنظیم کے طور پر بڑھتے اور متنوع ہوتے جا رہے ہیں، ہم مسلسل سسٹمز بنا رہے ہیں، ڈیٹا تیار کر رہے ہیں اور مختلف فنکشنز اور انڈسٹری کے آپریشنز میں انٹیلی جنس حاصل کر رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، ہم مستقبل کی ٹیکنالوجیزکو مستعدی سے استعمال کر رہے ہیں، جس نے ہمیں استحکام اور کاروبار دونوں حوالوں سے اہداف کی طرف گامزن کرنے کے قابل بنایا ہے۔ نیا اے آئی ایگزیکٹو ایک واحد ذریعہ ہوگا جو ہماری ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو اب تک متحد اور بڑھا دے گا ، ڈیٹا تیار کرتےہوئے ہمارے ذرائع اور سسٹمز کی تصدیق کرے گا تاکہ قیادت اور ان کی ٹیموں کو باخبر، جامع فیصلے کرنے اور اختراع کو تیز کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے،اے آئی ایگزیکٹو معلومات پیدا کرنے کے لیے بیہ کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے بگ ڈیٹا استعمال کرے گا۔رسائی کا انتظام ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کو یقینی بنائے گا، متعلقہ انفرادی صفات پر مبنی ذاتی سفارشات فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اے آئی ایگزیکٹو ایک قابل اعتماد، ڈیجیٹل مشیرہوگا جو ہمارے تمام ڈیجیٹل سسٹمز اور اثاثوں سے ایک ہی وقت کا ڈیٹا حاصل کرے گا۔
بیہ نے پہلے ہی اے آئی ایگزیکٹو کی اندرون ملک تیاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کے معروف فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ سلیوشن محفوظ ہے۔
تقریباً ایک دہائی قبل، متحدہ عرب امارات نے مصنوعی ذہانت کے لیے 2031 کی قومی حکمت عملی کا آغاز کیا، جس کا ہدف سب سے زیادہ اے آئی کا حامل ملک ہونا تھا۔پی ڈبلیو سی کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں اے آئی کی سالانہ شرح نمو 20 سے 34 فیصد کے درمیان ہے،جس کے 2030 تک 320 ارب ڈالر کے ممکنہ حجم کا تخمینہ ہے۔
خالد الحریمل نے کہا کہ اے آئی کی تیاری اور معاشی تنوع کے قومی ایجنڈے کے مطابق، بی ای ای اے ایچ نے پچھلی دہائی کے دوران اے آئی کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔اے آئی ایگزیکٹو بی ای ای اے ایچ میں اے آئی ٹیکنالوجی کا اگلا محاذ ہے، جو ہمارے تمام سسٹمز، پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز سے معلومات کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک واحد ذریعہ کے طور پر کام کرے گا۔
ترجمہ۔تنویرملک