محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ اور اپکو کے جنریٹیو اے آئی اورحکومتی مواصلات تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

دبئی، 3 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ (ایم بی آر ایس جی) اور عالمی مشاورتی و ایڈووکیسی فرم اے پی سی او نے جنریٹیو اے آئی سمیت حکومتی مواصلات کے شعبوں میں تعاون اور مہارت کے تبادلوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ اوراپکو تعلیمی و تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے میں تعاون کریں گے جس کے ذریعے سرکاری شعبے کے رہنماؤں اور مینیجرز کی مواصلات کی مہارتوںکو فرغ دیا جائے گا فریقین تحقیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جنریٹیو اے آئی کو سرکاری مواصلات میں اختیار کرنے بھی جائزہ لیں گے۔
محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ کے ایگزیکٹو صدر ڈاکٹرعلی بن سباع المری نے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں اے پی سی او کے صدر مامون صبیح کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایم بی آر ایس جی کے قائم مقام ڈین اور تعلیمی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آرتھر کنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر المری نے کہا کہ یہ میمورنڈم محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ کے سرکاری امور کو مضبوط بنانے اور سرکاری شعبے کے ملازمین کو چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے استعداد کار میں اضافے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ محمد بن راشد سکول آف گورنمنٹ سرکاری عملے کے علم کو فروغ دینے اور جدید ترین تکنیکوں اور ٹکنالوجیوں کی بنیاد پر ان کی مواصلاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے علم اور مہارت کے تبادلے کے لیے باوقار بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اپنی کوششوں کو متحد کرنے پر مرکوز ہے۔

ایم او یو کے تحت، اسکول اپکو انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، کمپنی کا یہ تربیتی ادارہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کی تشکیل اور پیشہ ور افراد کو ٹولز، علم، نمائش اور میڈیا کمیونیکیشن میں بین الاقوامی بہترین طریقوں سے بااختیار بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ تعاون سٹریٹجک پلاننگ، گورنمنٹ کمیونیکیشن، کرائسس مینجمنٹ، انٹرنل کمیونیکیشن مینجمنٹ اور چینج مینجمنٹ میں تربیتی کورسز فراہم کرے گا۔


ترجمہ۔تنویرملک