ابوظہبی، 3 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے متحدہ عرب امارات،خطے اورعالمی سطح پر تمام طلباء کے لیے مزید قابل رسائی تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں داخلوں کااعلان کیا ہے۔جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے انسانی اورفکری سرمائے کی تیز رفتار تبدیلی میں کلیدی معاون کے طور پر یونیورسٹی کی حیثیت کو مضبوط بنانا ہے۔
تحقیق، اختراعات اور انٹرپرائز پر زور دینے کے ساتھ مسلسل اعلیٰ درجہ کے تعلیمی ادارے کے طور پر، خلیفہ یونیورسٹی مختلف اقدامات کے ذریعے مستقل کے ٹیلنٹ لیڈرز کی پرورش کے لیے تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔
خلیفہ یونیورسٹی میں دنیا بھر کے تمام طلباء کے داخلے 30 اپریل 2024 تک کھلے رہیں گے۔
خلیفہ یونیورسٹی میں اکیڈمک اینڈ سٹوڈنٹ سروسز کے سینئر نائب صدراورگریجویٹ اسٹڈیزکےاسسٹنٹ نائب صدرڈاکٹر یوسف الحمادی نے کہا کہ خلیفہ یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنارہی ہے اس کی عالمی سطح کی تعلیمی، تحقیقی اور اسکالرشپ کے ذریعے سیکھنے کا بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایات اور متحدہ عرب امارات کے وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے لیے انسانی اور فکری سرمائے کی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔ خلیفہ یونیورسٹی کا ہر اقدام سائنسی تحقیق کے ذریعے جدید ترین حل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ بیک وقت دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ایک اعلیٰ درجے کے بین الاقوامی ادارے کے طور پر، خلیفہ یونیورسٹی انتہائی متنوع علاقائی اور بین الاقوامی انٹرنشپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
طلباء کو ابھرتے ہوئے خلائی، المونیم اور اسٹیل میں دھات کاری کی صنعتوں، اور تیل اور گیس اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں سمیت صنعتوں کے وسیع میدان میں متحرک انٹرنشپ اور کیریئر کے مواقع تک رسائی حاصل ہے۔ خاطر خواہ تکنیکی مہارتوں اور نظریاتی علم سے آراستہ طلباء بڑی بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی منصوبے پیش کرنے اور تکنیکی اور غیر تکنیکی قابل منتقلی مہارتوں کی ایک وسیع رینج کا اطلاق کرنے کے قابل ہیں۔ بہت سے گریجویٹس کے پاس پوسٹ گریجویٹ تحقیق کا اختیار بھی ہے، وہ اپنی ایم ایس سی یا پی ایچ ڈی حاصل کرتے ہیں، انٹیلجنٹ سسٹمز میں کامیاب کیریئر شروع کرنے کے لیے اچھی طرح سے تیار اور مشین لرننگ (ایم ایل) میں ریاضی اور شماریاتی تکنیکوں کا اطلاق کرنے کے قابل ہیں۔
سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور لائف سائنسز کے وسیع شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے، یونیورسٹی لامحدود تحقیق کے ساتھ عالمی سطح کے ماہرین تعلیم کے لیے دائرہ کار کو مسلسل وسیع کررہیہے خللیفہ یونیورسٹی تعلیمی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات میں سرفہرست ہے اور اس کے پاس متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پیٹنٹ بھی ہیں۔
خلیفہ یونیورسٹی میں طلباء کی زیر قیادت کلب تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ اور تعلیمی تجربے کو مضبوط کررہے ہیں۔ یہ کلب مختلف دلچسپیوں سے بھرپور اور فنون، سائنس، ثقافت و تاریخ اور طلباء قیادت کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک