مصنوعی ذہانت موسم کی پیشن گوئی کو بے مثال درستگی کے ساتھ بہترکر رہی ہے: ٹرینڈ زسٹڈی

ابوظبی، 4 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ٹرینڈ زریسرچ اینڈ ایڈوائزری نے ایک نئی سٹڈی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت موسم کی پیشن گوئی کو بے مثال درستگی کے ساتھ بہترکر رہی ہے جس سےقدرتی آفات کی تیاری اور رسک مینجمنٹ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ٹرینڈز میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی پروگرام کے سربراہ نور المزروئی کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ سیٹلائٹس، موسم کی پیش گوئی کرنے والے سٹیشنوں اور دیگر ذرائع سے جمع کیے گئے ڈیٹا کی بھاری مقدار کا تجزیہ کرکے مصنوعی ذہانت کا نظام انتہائی موسمی واقعات کی زیادہ درستگی کے ساتھ پیش گوئی کر سکتا ہے جس سےقدرتی آفات کی تیاری اور رسک مینجمنٹ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

موسمیات میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز نے ذاتی نوعیت کی موسمی خدمات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جو براہ راست مختلف صارفین اور صنعتوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس نئی تحقیق نے موسم کی پیشن گوئی میں مصنوعی ذہانت کے سماجی فوائد پر روشنی ڈالی ہےجو معاشرے کے مختلف شعبوں میں صحیح منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے لیے ضروری ہیں۔

اس مطالعے میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہےکہ کس طرح مصنوعی ذہانت پیچیدہ آب و ہوا کے اعداد و شمار کو آسان بنانے اور اس کی تشریح کرنے، فیصلہ سازوں اور سائنسدانوں کو بہتر فیصلے کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

یہ ایسے پلیٹ فارمز کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کی وضاحت کرتا ہے جو پیچیدہ موسمیاتی ڈیٹا کو سمجھنے میں آسان فارمیٹ میں تبدیل کرتے ہیں۔ نئی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہےکہ مصنوعی ذہانت نہ صرف موسم کی پیشن گوئی کو بہتر بناتی ہے بلکہ ماحولیاتی چیلنج کو سمجھنے اور اس سے نمٹنے کے طریقے کو بھی بنیادی طور پر تبدیل کرتی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان