ابوظہبی، 4 اپریل 2024 (وام) ۔۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بیماریوں کے تدارک اور تشخیص میں انقلاب لا کر صحت کی سہولیات تک رسائی کو وسعت دیتے ہوئے خودکار طریقے سے ادویات تیارکرنے میں مدد اور کمزورکمیونٹیز تک صحت کی خدمات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
صحت کی سہولیات کے اخراجات میں مسلسل اضافہ اور ماحولیاتی مسائل کمیونٹی کی صحت کے مسائل میں اضافہ کررہے ہیں،دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو ضرورت کی طبی خدمات اور مدد تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔ان چیلنجوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے رواں سال عالمی یوم صحت (7 اپریل) کا تھیم 'میری صحت، میرا حق' رکھا گیا ہے۔ محمد بن زاید یونیورسٹی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (ایم بی زیڈ یو اے آئی ) کلیدی تحقیقی شعبوں میں مصروف ہے جس سے امید ہے کہ وہ دنیا کو صحت کے مسائل کے حقیقی حل فراہم کرے گا۔
1: ملیریا سے بچاو
ملیریا قدیم ترین اور مہلک ترین بیماریوں میں سے ایک ہے اوراس کے اثرات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں۔ ریچنگ دی لاسٹ مائل اقدام کے تعاون سےایم بی زیڈ یو اے آئی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم انڈونیشیا میں ڈاکٹروں اور صحت عامہ کے اداروں کی ملک کی 27کروڑ آبادی پرملیریا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے اے آئی پر مبنی ایپلی کیشنز تیار کر رہی ہے۔
2: پری ڈیکٹو ہیلتھ کیئر
اے آئی پر مبنی پری ڈیکٹو ہیلتھ کیئر طبی مسائل کے پیدا ہونے سے پہلے ان کا اندازہ لگاتے ہوئے فعال مداخلتوں اور ذاتی نوعیت کے علاج کو قابل بناسکتی ہے،وسیع ڈیٹاسیٹس کا تجزیہ اور نمونوں کی نشاندہی کرکے، یہ احتیاطی نگہداشت کو بہتر بناتا ہے، ہسپتال میں داخلے کی ضرورت کو کم کرتے ہوئے زندگی کو بیماریون سے محفوظ رکھا سکتا ہے۔ ایم بی زیڈ یو اے آئی میں ایک تحقیقی ٹیم مشین لرننگ اور کمپیوٹر ویژن کا استعمال کر رہی ہے تاکہ سی ٹی سکین سے دل کی بیماری کی شناخت کی جا سکے۔ٹیم آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ جامع تحقیق پربھی تعاون کر رہی ہے تاکہ بائیو مارکر کی شناخت کی جا سکے جو علامات ظاہر ہونے سے پہلے دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
3: ایک فاصلے سے مریض کی نگرانی
ایک فاصلے سے مریضوں کی نگرانی میں اے آئی اہم علامات اور صحت کے میٹرکس کو دور سے ٹریک کرنے کے لیے سینسرز اور الگورتھم کا استعمال کرتا ہے، جو مریض کی صحتیابی سے متعلق آگاہی فراہم کرتاہے۔یہ ٹیکنالوجی فعال مداخلتوں کو قابل بناتے ہوئے ہسپتالوں میں دوبارہ داخلے کی ضرورت کو کم اورخاص طور پر دائمی حالات یا دور دراز علاقوں میں رہنے والے مریضوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ٹولز بوڑھے لوگوں کی صحت اور حفاظت کی نگرانی اور انہیں گھروں میں رہنے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
4: ادویات سازی میں پیش رفت
فی الحال، نئی دواؤں کے لیے تقریباً 90فیصد کلینیکل ٹرائلز ناکامی پر ختم ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کیورس -اے آئی، دنیا کا پہلا بائیو -اے آئی کلینیکل پلیٹ فارم ہے جو نئی ادویات کے محفوظ ہونے اور افادیت کو یقینی بناتا ہے، ابوظہبی میں عالمی معیار کا بائیو اے آئی -سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے ایم بی زیڈیو اے آئی نے
2023 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔۔ یہ مرکز مینا کے خطے کے عوام کے لیے خاص محفوظ اور زیادہ ذاتی نوعیت کی ادویات کی پیداوار کو تیز کرے گا۔
5: انفرادی نوعیت کا علاج
اے آئی نئی ادویات کی دریافت اور تخلیق کو تیز کرتے ہوئے مریضوں کے وسیع ڈیٹا کا تجزیہ کرکے ہر شخص کی انفرادی ضرورت کے مطابق کے طبی علاج میں انقلاب لا رہا ہے۔ کینسر کے علاج کے لیے جینومک پروفائلنگ سے لے کر انفرادی خصوصیات کی بنیاد پر ادویات کے ردعمل کی پیش گوئی تک، اے آئی ہر مریض کی منفرد حیاتیات کے لیے علاجکے طریقہ کار کو بہتر بناسکتا ہے۔ایم بی زیڈ یو اے آئی متعدد شعبوں پر کام کر رہا ہے جن کا مقصد علاج کو مزید ذاتی نوعیت کا اور موثر بنانا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک