مفرق، 5 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ اردن کے شہرمرجیب الفود میں شامی پناہ گزینوں کے لیے اماراتی۔اردن کیمپ نے 200 شامی اور پسماندہ اردنی خاندانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا۔
اردن میں اماراتی امدادی ٹیم کے سربراہ حسن سالم القیدی نے کہا کہ اس افطار کا اہتمام الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمر کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید النہیان کی ہدایت پر عمان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ افطار کا اہتمام یتیموں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیاتاکہ رمضان کے دوران یتیموں کے لئےخوشی کی تقریب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ افطار کا کھانا کیمپ کے اندر اور باہر تقسیم کیا گیا۔
رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی اماراتی امدادی ٹیم اردن میں خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔
ترجمہ: ریاض خان