ابوظبی، 5 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز(ایدنک) میں 16 سے 18 اپریل تک مصدرکی میزبانی میں ہوگی۔ عالمی مستقبل کی توانائی سمٹ میں 350 سے زیادہ عالمی فکر کے رہنما اور صنعت کے ماہرین شرکت کریں گے۔ سمٹ میں گزشتہ سال کوپ28 میں ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو آگے بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کا بنیادی اتفاق رائے اور اس کے کثیر جہتی مینڈیٹ عالمی مستقبل کی توانائی سربراہی اجلاس میں بات چیت کا مرکز ہوں گے جہاں ایک موسمیاتی اور ماحولیات کانفرنس کوپ28 کے وسیع نتائج پر غور کیا جائے گا۔ COP28 اور متحدہ عرب امارات کے اتفاق رائے کے ساتھ موسمیاتی چیلنجوں کو دیکھنے اور اسٹیک ہولڈرز سے نئے حل کو ترجیح دینے کے نئے راستے کھولنے کے ساتھ ریکارڈ پر دنیا کے گرم ترین سال نے بہت ساری قوموں کو روایتی ایندھن سے 'دور منتقلی' پر اتفاق کرنے پر مجبور کیا۔
سمٹ نے 2030 تک دنیا بھر میں قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور اسی سات سالہ ونڈو میں توانائی کی کارکردگی میں دوگنا بہتری لانے کا طاقتور عزم بھی کیا۔ پیٹرولیم شعبے نے 2050 تک جدت اور نئے ایندھن جیسے گرین ہائیڈروجن کو فروغ دینے کے ساتھ اپنے کاربن کے اخراج کو خالص صفر تک کم کرنے کا عہد کیا۔
کم کاربن ٹیکنالوجیز کو بڑھانے کے لیے انڈسٹریل ٹرانزیشن ایکسلریٹر کے آغاز کے ساتھ اس کے نتائج توانائی کے شعبے سے آگے صنعت، ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین تک پھیلے ہوئے ہیں۔ COP28 نے پائیدار زراعت، لچکدار خوراک کے نظام اورموسمیاتی عمل سے متعلق اپنے اعلامیہ کے ساتھ خوراک کے نظام کی تبدیلی پر بھی زور دیا۔ ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے شو ڈائریکٹر لین السبائی نے کہاکہ کوپ28 نے مینڈیٹ مرتب کیے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ عوامی اور نجی شعبے کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں اور ایسے حل لاگو کرنے کے لیے شراکت داری کرتے ہیں جو مقاصد کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کراس سیکٹر اور ملٹی چینل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ موسمیاتی اور ماحولیات کانفرنس شعبے کے امتحان کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اختیار کرتی ہے۔ کلیدی خطابات، پینل مباحثوں، فائر سائڈ چیٹس اور کیس اسٹڈیز کے ذریعے ماہرین سیاحت، مینوفیکچرنگ، ہوا بازی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ زراعت، افادیت، توانائی، تعمیرات سمیت متعدد شعبوں پر غور کریں گے۔
کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ کانفرنس ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے جامع علم کے اشتراک کے پروگرام کی پانچ کانفرنسوں میں سے ایک ہے اور یہ افریقہ بھر میں آف گرڈ آبادیوں میں صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں شمسی توانائی کے کردار پر ایک کیس اسٹڈی بھی پیش کرے گی۔
پہلی بار سمٹ میں 16 اپریل کو 'پاتھ وے ٹو 1.5C' کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس شامل ہو گی جہاں حکومتی وزراء موثر پالیسی فریم ورک، توانائی کی منصفانہ منتقلی، تکنیکی جدت طرازی اور آب و ہوا کے لیے ضروری اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ مختلف صنعتوں کے اعلیٰ سطح کے سی ای او اخراج کم کرنے کی حکمت عملیوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کریں گے۔
اسکے علاوہ گرین فنانس اور ای موبیلٹی پر دو اضافی سنگل ڈے فورمز بھی ہوں گے۔
ترجمہ : ریاض خان