ورلڈ فیوچر انرجی سربراہ اجلاس ابوظہبی میں شروع ہو گیا

ابوظبی، 16 اپریل، 2024 (وام)۔۔ ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ ایدنک سینٹر ابوظہبی میں شروع ہو گئی ہے اور 18یہ اپریل تک جاری رہے گی۔

ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی (مصدر) کے زیر اہتمام تین روزہ سربراہی اجلاس کا مقصد کلین انرجی کی عالمی منتقلی کے لیے جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں اور جدید توانائی فراہم کرنے والوں کو راغب کرکے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے منصوبے مرتب کرنا ہے۔

ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ نے دنیا بھر سے 30,000 سے زائد افراد کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ یہ مستقبل کی توانائی اور پائیداری کا ایک عالمی سطح کا ایونٹ ہے جس کے کردار میں توانائی کی عالمی منتقلی کو تیز کرنے اور صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور سٹارٹ اپس کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی مہم شامل ہے۔

ترجمہ:ریاض خان