ابوظبی، 16 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیرڈیوڈ کیمرون سےخطے کی حالیہ پیش رفت اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی پر اسکے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفون پر ہونے والیبات چیت میں دونوں وزراءخارجہ نے غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنےکیلئے امدادی عمل کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور شہریوں کو انسانی امداد کی پائیدار اور محفوظ ترسیل تیز کرنے کی فوری ضرورت کا جائزہ لیا۔
شیخ عبداللہ نے سنگین حالات سے بچنے اور خطے کو عدم استحکام کی نئی سطح پر لے جانےسے روکنے کیلئے کے لیے انتہائی تحمل سے کام لینے کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مذاکرات، سفارتی ذرائع، قانون کی حکمرانی کی پاسداری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام تنازعات کے حل اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام اور دنیا بھر کی قوموں کی خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔
ترجمہ:ریاض خان