ابوظبی، 16 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سےموریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم اولد مرزوگ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمہ:ریاض خان