بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی اسمبلی کا چودھواں اجلاس کل ہو گا

ابوظبی، 16 اپریل، 2024 (وام)۔۔ بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی کی اسمبلی کے چودھویں اجلاس کا دوسراحصہ اور متعلقہ اجلاس 17 سے 18 اپریل تک ابوظہبی میں ہونگے۔

چودھویں اجلاس میں "کوپ28 کانتیجہ: قابل تجدید ذرائع کو تین گنا بڑھانے اور توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ، پالیسیاں اور ہنر" کے اہم موضوع پر غور کیاجائےگا۔ توانائی کی منتقلی کے چوتھے عالمی دن کے موقع پر اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنمااور توانائی کے فیصلہ سازاکھٹے ہونگےتاکہ کوپ28 میں پہلے گلوبل اسٹاک ٹیک کے نتائج کی روشنی میں ممالک، خطوں اور دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے ایک اسٹریٹجک راستہ طے کیا جا سکے۔

سیاسی رفتار اور بین الاقوامی تعاون کی غیر معمولی سطح کی فوری ضرورت کے پیش نظر اسمبلی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر کئی وزارتی اور اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلائے جائیں گے تاکہ آنے والی دہائی میں توانائی کی منتقلی سے متعلق اہم مسائل پر فیصلہ سازوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنایا جا سکے اور ایجنسی کے مستقبل کے کام کو مطلع کریں۔

بات چیت کی جامع نوعیت کے مطابق قانون ساز فورم، پبلک پرائیویٹ مذاکرات اور یوتھ فورم ان اداکاروں کے ساتھ اور ان کے درمیان بصیرت اور بات چیت کے مواقع فراہم کرتا رہے گا جو ایک منصفانہ اور جامع مستقبل کے حصول کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کے لیے ناگزیر ہیں۔ سیشن کی صدارت روانڈا کرےگا جس کی نمائندگی وزیر انفراسٹرکچر جمی گاسور کریں گے۔

ترجمہ: ریاض خان