متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 75 برس میں سب سے زیادہ بارش

ابوظبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ پچہتر سال کے دوران سب سے زیاد بارش ریکارڈ کی گئی۔ 1949 میں اس حوالے سے اعدادوشمار اکٹھا کرنے کے آغاز کے بعد سے کسی بھی دستاویز میں اس سے زیادہ بارش کا ریکارڈ نہیں ملتا۔ بارش نے ملک بھر کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا۔

موسمیات کے قومی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 اپریل 2024 کو رات 9 بجے تک ہونے والی ریکارڈ بارش موسمیاتی اعداد و شمار کو ریکارڈ کرنے کے آغاز کے بعد سے متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

موسمیاتی مرکز کا کہنا ہےکہ اب تک سب سے زیادہ بارش العین کے علاقے "خاتم الشکلہ" میں ریکارڈ کی گئی جو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ موسمیاتی مرکزکے شعیب اسٹیشن پر 2016/3/9 کو 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ شدید بارش متحدہ عرب امارات میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو ملک میں سالانہ بارش کی اوسط کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کے ذخائر بڑھانے میں بھی معاون ہے۔

ترجمہ: ریاض خان