ابوظہبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی "مصدر" ، اور امارات گلوبل ایلومینیم (ای جی اے) نے ایلومینیم ڈیکاربونائزیشن اور کم کاربن ایلومینیم کی پیداواری ترقی کے مواقع کے لیے مل کر کام کریں گی۔
اس حوالے سے ہونے والے ممعاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وزیر صنعت وجدید ٹیکنالوجی اور مصدر کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے شرکت کی۔
مصدراور ای جی اے متحدہ عرب امارات میں ای جی اے کے موجودہ آپریشنز اور ملک میں مستقبل کے کسی بھی آپریشن کی ڈی کاربنائزیشن میں مدد کے لیے قابل تجدید توانائی منصوبوں بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور اسٹوریج کی مشترکہ ترقی پر کام کریں گے۔
دونوں کمپنیاں ایسے مواقع تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی مل کر کام کریں گی جن کے ذریعے مصدر قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے ایلومینیم کی پیداوار کے نئے کارخانوں کو توانائی کی فراہمی میں ای جی اے کی مدد کرے گا۔
مصدر قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ عالمی ادارہ اور متحدہ عرب امارات کی کلین انرجی کمپنی ہے جو دنیا بھر میں پر قابل تجدید توانائی کے منصوبے قائم اور انہیں آپریٹ کررہی ہے۔
ایلومینیم کی پیداوار توانائی کے استعمال پر منحصر ہے، اور معدنی ایندھن کے استعمال سے اس کے لیے درکار بجلی پیدا کرنا ایلومینیم کی عالمی صنعت کے گرین ہاس گیسوں کے اخراج کا تقریبا 60 فیصد ہے۔
مصدرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الرمحی نے کہا کہ مصدر کو ایلومینیم کی پیداوار کے عمل کو ڈیکاربونائز کرنے میں مدد کرنے کے لیے ای جی اے کے ساتھ تعاون پر فخر ہے۔ اس طرح کی مضبوط شراکت داری سے دنیا نیٹ زیرو تک اپنی کوششوں کو تیز کرسکتی ہیں۔
ای جی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالناصر بن کلبان نے کہا کہ ایلومینیم کی صنعت کا معیشت کی ڈیکاربنائزیشن میں اہم کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دھات کی مانگ 2050 تک 80 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس صلاحیت کو حاصل کرنا اس بات پر منحصر ہے کہ ایلومینیم کو کس طرح پائیدار بنایا جاتا ہے۔
ای جی اے دنیا بھر میں ہر سال پیدا ہونے والے 25 ٹن میں ایک ٹن ایلومینیم تیار کرتا ہے۔ کمپنی کا تیار کردہ ایلومینیم اور گیس کے بعد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی برآمدات میں سے ایک اور اسے 50 سے زیادہ ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔
2021 میں، ای جی اے شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی پیمانے پر ایلومینیم بنانے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی تھی ، جس کی اس سال تقریبا 39 ہزار ٹن ایلومینیم پیداوار تھی2023 میں، ای جی اے نے تقریبا 66 ہزار ٹن سیلسٹیئل سولر ایلومینیم تیار کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک