ْابوظہبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ ایلمیدین کوناکووی نے فون پر دوطرفہ تعلقات اوردونوں ممالک کے باہمی مفادات کے حصول کے لیے ان کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا خارجہ نے ترقی، معیشت، تجارت اور آب و ہوا کے شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا۔
شیخ عبداللہ نے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مزید ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب مواقع میں سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اعاہ کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک