ابوظہبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزارت داخلہ (ایم اوآئی) نے، نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی، اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر بارشوں کے رکنے کے ساتھ خراب موسم ختم ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ موسمی حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نے فیلڈ ٹیموں کی کوششوں کے حوالے سے بتایا جنہوں نے احتیاطی طور پر کام کیا جو مکمل بحالی تک تندہی سے کام جاری رکھیں گی۔تیز رفتار ردعمل کو یقینی بنانے اور کاروبار کے تسلسل کی یقینی بنانے کے لیے سپریم کمیٹی برائے داخلہ سلامتی کا اس دوران مسلسل اجلاس جاری رہا، تمام ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بشمول سول ڈیفنس، ایمبولینس، ریسکیو اور پولیس گشت سڑکوں اور ان علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گی جو تیز بہاو والی ندیوں، وادیوں اور ڈیموں کے دھانوں کے قرین واقع ہیں۔
ٹیمیں تمام شہری سہولیات میں معمول کی زندگی کی مکمل بحالی تک ٹریفک کے انتظاما کو بحال کرنے اور بارش کے پانی کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
وزارت نے خراب موسمی حالات کے دوران صورتحال سے نمٹنے میں متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا اور، ایک فعال اور پیشہ ورانہ مربوط ردعمل کے ذریعے غیر معمولی موسمی حالات کے اثرات کو کم کرنے میں ان کے تعاون کو اجاگر کیا جس سے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کے استحکام کو یقینی بنایا گیا۔
وزارت نے سماجی ذمہ داری کے مثبت کردار کو بھی سراہا جو خراب موسم کے دوران عوام کی بیداری سے عیان ہے کیونکہ انہوں نے ہنگامی موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں پر بھروسہ کیا اور سرکاری چینلز کے ذریعے اپ ڈیٹس حاصل کیں ،وزارت نے سرکاری حکام کی ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمہ۔تنویرملک