متحدہ عرب امارات کے صدر کو آذربائیجان کے ہم منصب کا خط ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

ابوظبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات کےصدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو آذربائیجان کے صدر الہام علییف کا خط موصول ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکے طریقوں پر زور دیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف نے ابوظہبی میں ایک استبالیہ تقریب کے دوران توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروئی کو یہ خط حوالے کیا۔

دونوں وزراء نے متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا اورمختلف شعبوں خاص طور پر توانائی اور قابل تجدید ذرائع میں باہمی مفادات کے لیے انہیں مضبوط کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں آذربائیجان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس (کوپ29)کی میزبانی سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمہ: ریاض خان