ترک صدر کا متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون ، شدیدبارشوں میں اماراتی عوام کے تحفظ کی دعا

ابوظبی، 17 اپریل، 2024 (وام) ۔۔صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکےشدید بارشوں اور موسمی حالات کے بعد متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ وہ انہیں ہرقسم کےنقصانات سے محفوظ رکھے۔

صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے ترکی کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انکے نیک خواہشات کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور ترکی کے مضبوط تعلقات اور انکے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے باہمی عزم کو اجاگر کیا۔

ترجمہ:ریاض خان