ابوظبی، 18 اپریل، 2024 (وام) ۔۔تدویرگروپ اور برطانیہ کی موسمیاتی معاملات سے متعلق کمپنی لویڈین فضلے کی ڈیکاربنائزیشن کے بین الاقوامی منصوبوں میں مل کرکام کریں گے اور تدویرگروپ ابوظہبی میں اپنی نوعیت کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ اس سال کے آخر تک شروع کرےگا۔
مشرق وسطیٰ کے لئےایچ ایم ٹریڈ کمشنر اولیور کرسچن نے کہاکہ برطانوی کمپنی لیویڈین اور تدویرگروپ کے درمیان یہ اعلان واضح طور پر دنیا کو درپیش سب سے بڑے آب و ہوا کے چیلنجوں میں سے ایک سے نمٹنے کے مشترکہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ تدویر گروپ کی سرکلر اکانومی کے ساتھ وابستگی کے ساتھ ساتھ لیویڈین کو نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پوری دنیا میں کلائمیٹ ٹیک اختراع کے ساتھ فضلہ کو ڈی کاربونائیز کرنےکے بے مثال مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں کمپنیوں کی مشترکہ خواہش ہے کہ وہ لیویڈین کی لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں لینڈ فل سائٹس کے ڈی کاربنائزیشن منصوبوں کو تلاش کریں جو لاکھوں ٹن کلین ہائیڈروجن اور کاربن منفی گرافین پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسمیں کنکریٹ، بیٹریاں اور پلاسٹک کی طرح وسیع پیمانے پر مواد کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اسے اعلیٰ معیار کے اضافی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تدور گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اوعلی الظہری نے کہاکہ ہمیں متحدہ عرب امارات میں لوپ ٹیکنالوجی لانے کے لیے پائیداری کے شعبے میں ایک علمبردار کے طور پر لویڈین میں سرمایہ کاری کرنے پر فخر ہے۔ ہم ہم خیال تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لائیں اور بے مثال حل پیش کریں جس طرح سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے کچرے کو دیکھتے اور ہینڈل کرنے کے طریقے کو چیلنج کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری آگے کی سوچ ہمیں لیویڈین سمیت ماہرین کے ساتھ کام کرنے کے قابل بناتی ہے تاکہ مثبت تبدیلی کو آگے بڑھایا جا سکے، بین الاقوامی تعاون کے ساتھ عالمی سطح کے حل کو ضم کرنے کے لیے بلیو پرنٹ تیار کیا جائے۔
لیویڈین کے سی ای او جان ہارٹلی نے کہاکہ بے شمار سٹڈیزنے ماحولیاتی لحاظ سے فضلہ کے شعبے کو درپیش چیلنج کے پیمانے کو دکھایا ہے۔ تدویر گروپ کے ساتھ مل کر ہمارا مشن فضلہ کی قدر کو کھول کر ضائع کرنے والی کمپنیوں اور حکومتوں کو ان کے ڈیکاربنائزیشن کے سفر میں مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اخراج کو کم کرنا اور کاروبار کے لیے آمدنی کا ایک نیا سلسلہ بنانا جس کا مطلب ہے کہ انہیں اب کرہ ارض اور منافع کے درمیان انتخاب نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موبائل سسٹم کو پھر پروگرام کے حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات اور اس سے باہر میں مزید ڈیکاربونائزیشن منصوبےتیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد ٹیکنالوجی کو دنیا کے فضلہ میتھین کے مسئلے کے قابل توسیع حل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ لیویڈین بھی عالمی ویسٹ ٹو زیرو اقدام میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے اور اس شعبے کے ڈیکاربونائزیشن کے راستے کی ترقی میں مدد کرے گی۔
ترجمہ:ریاض خان