دبئی، 18 اپریل، 2024 (وام) ۔۔فلائی دبئی نے دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ میں ٹرمینل 2 اور ٹرمینل 3 دونوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کے شیڈول میں تاخیر متوقع ہے۔
ایک بیان میں ایئر لائن نے مسافروں کے صبر کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ اس کی ٹیمیں مسافروں کے سفری معمولات میں کم سے کم رکاوٹ کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔
فلائی دبئی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہےکہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اسکی ویب سائٹ پر اپنافلائٹ سٹیٹس چیک کریں اور آن لائن چیک ان کریں۔ ایئر لائن نے یہ بھی مشورہ دیا ہےکہ احتیاط سے راستوں کی منصوبہ بندی کریں اور ہوائی اڈے کے سفر کے لیے اضافی وقت نکالیں۔
فلائی دبئی نے مسافروں سے کہاہےکہ وہ ہوائی اڈے کے راستے پر زیادہ ٹریفک کی توقع ہے اس لئے وہ اپنی پرواز سے خاصا وقت پہلے ائرپورٹ پہنچنے کی کوشش کریں۔
ایئر لائن نے کہا ہےکہ جن مسافروں کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے ان سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی۔جن مسافروں نے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کرائی ہے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رقم کی واپسی یا دوبارہ بکنگ کے اختیارات کے لیے براہ راست ان سے رابطہ کریں۔
ترجمہ: ریاض خان