دبئی، 22 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی چیمبرآف ڈیجیٹل اکانومی کی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ سال دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والی نوملٹی نیشنل کمپنیوں (ایم این سیز) کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 304ارب درہم(82ارب 84کروڑ ڈالر) سے زیادہ ہے۔
یہ متاثرکن اعدادوشمار جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری مرکز کے طور پر امارت کی بڑھتی ہوئی کشش کاثبوت اوردبئی اکنامک ایجنڈا (ڈی33) کے اہداف کے مطابق چیمبر کے عزم کی نشاندہی ہے۔
چیمبر نے 2023 میں متعدد خصوصی کثیرالقومی ڈیجیٹل کاروباری اداروں کو دبئی کی طرف راغب کیا۔یہ نو کمپنیاں سائبرسیکیورٹی،موبلٹی ٹیکنالوجی،صحت و فٹنس ٹیکنالوجیز،نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں،روبوٹکس،خود مختار سسٹمز،ای کامرس، آٹوموٹو انڈسٹری، قانونی خدماتاور کریپٹو کرنسی کے شعبوں میں کام کررہی ہیں۔
دبئی کی ڈیجیٹل اکانومی میں دستیاب عالمی مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے چیمبر نے ایشیا سے تین ڈیجیٹل کمپنیوں، یورپ سےتین،امریکہ سے دواورلاطینی امریکہ سے ایک کمپنی کو راغب کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت،ڈیجیٹل اکانومی، و ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے چیئرمین عمر بن سلطان العلما نے کہا کہ اس قسم کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو راغب کرنا دبئی کی کامیابیوں میں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کا نتیجہ ہیں تاکہ امارت کو ڈیجیٹل معیشت کے عالمی دارالحکومت کے طور پرفروغ دیا جاسکے۔
العلما نے مزید کہا کہ دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی دبئی اکنامک ایجنڈا کے اہداف حاصل کرنے اور مختلف اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے امارت میں ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو مستحکم کرنے کے لیے کوششوں اور تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
چیمبر نے دبئی کو دنیا کی صف اول کی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک میں بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کیا ہے ، جو دبئی اکنامک ایجنڈا کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ ان میں "دبئی میں ایپس بنائیں" کا اقدام شامل ہے، جسے گزشتہ سال دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے 1,ہزار اماراتیوں کو علم اور مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔
دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کی قیادت میں "دبئی میں ایپس بنائیں" کا مقصد 2025 تک ایپ ڈویلپرز کی تعداد میں تین گنا اضافہ اور 100 نئے قومی منصوبوں کی حمایت کرنا ہے جو ڈیجیٹل ایپ اسٹورز میں دستیاب ہوں گی۔
اس کے علاوہ، "Business in Dubai" پلیٹ فارم اکتوبر میں شروع کیا گیا تھا تاکہ امارات میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے یا بڑھانے کے خواہاں کاروباروں کو عملی مدد فراہم کی جا سکے۔ چیمبر نے سروس پارٹنرز کے ساتھ 14 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اور دستیاب خدمات سے مستفید ہونے کی خواہشمند کمپنیوں سے 365 درخواستیں حاصل کیں۔
دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی نے 2023 کے دوران 10ورکشاپس کا انعقادکیا۔ چیمبر نے بین الاقوامی ڈیجیٹل کمپنیوں کو دبئی میں راغب کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا اور یورپ میں 24 روڈ شوزکا اہتمام اور کاروباری دورے کیے۔