ابوظہبی، 23 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کی سرمایہ کار ہولڈنگ کمپنی، اے ڈی کیو اورعمان انویسٹمنٹ اتھارٹی (او آئی اے ) نےٹیکنالوجی کے شعبے میں 18کروڑ ڈالر کےفنڈ، جسور فنڈ (دی فنڈ) کے قیام کااعلان کیا ہے۔جو2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے ورک معاہدے کاحصہ ہے ۔او آئی اے کی نمائندگی آئی ٹی ایچ سی اے گروپ نے کی۔
فنڈ کا مقصد فن ٹیک،ایڈ ٹیک، ہیلتھ ٹیک، کلین ٹیک، فوڈ اینڈ ایگریکلچر اور لاجسٹکس جیسے شعبوں میں اعلیٰ ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مدد کرتے ہوئے عمان اور مینا کے خطے میں ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط دینا ہے۔ اس کی بنیادی توجہ خطے کے دیگر ممالک میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے علاوہ عمان میں قائم کی گئی جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ہوگی۔ یہ ترقی کے مختلف مراحل میں اعلیٰ ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
اے ڈی کیو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حسن السویدی نے کہاکہ 2022 میں او آئی اے کے ساتھ اے ڈی کیو کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کی بنیاد پر، جسور فنڈ کا قیام سے ایسی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا جس سے معیشت کے اہم شعبوں کی صلاحیت کے امکانات پیدا ہوںگے۔ ہم مل کر تجارت کو آگے بڑھاتے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے جو دونوں معیشتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
او آئی اے کے صدر عبدالسلام المرشدی نےکہاکہ اے ڈی کیو کے ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی فنڈ کا قیام عمان کے ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے ہم جدت اور ترقی کے ایک نئے دور کی منزلیں طے کر کریں گے جس سے دونوں ممالک کو ڈیجیٹل تبدیلی اور تکنیکی ترقی پر مبنی مستقبل میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔
آئی ٹی ایچ سی اے گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عبداللہ المندھاری نے کہا کہ جسور فنڈ کا قیام ہماری وینچر کیپیٹل انویسٹمنٹ کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے، جس میں مجودہ دور کے ابھرتے اور جدید ترین تکنیکی منصوبوں کی فنڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک