ابوظہبی، 23 اپریل، 2024 (وام) – اسپائر کی جانب سے پہلی ابوظہبی خود مختار ریسنگ لیگ (A2RL) 27 اپریل کو یاس مرینا سرکٹ میں منعقد ہوگی۔ اس تاریخی تقریب میں 10,000 شائقین شرکت کرنے کی توقع ہے۔ یہ نیا خود مختار ریسنگ مقابلہ موٹرسپورٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے دنیا کی سب سے بڑی خود مختار ریسنگ لیگ قرار دیا جا رہا ہے۔
ابوظہبی ریسنگ لیگ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جن میں امریکہ کی کوڈ 19 ریسنگ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی کنسٹرکٹر یونیورسٹی، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی کی نمائندہ فلائی ایگل ،ہنگری سے Széchenyi István یونیورسٹی گروپ کی ایچ یوایم ڈی اے لیب،سنگاپور نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی اور متحدہ عرب امارات کی کنٹسوگی،اٹلی کے پولی ٹیکنو دی میلانو کی پولی موو،اٹلی کی موڈینا اینڈ ری گیو ایملیا یونیورسٹی کی یونی مور اورٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ کی ٹی یو ایم 22لاکھ 50ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے لیے شرکت کریں گی۔
ان ٹیموں میں کوڈرز اور انجینئرز کی ٹیمیں شامل ہیں، جو 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ہر ٹیم کو دالارا سپر فارمولا SF23 کار تک رسائی دی جائے گی، جو ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ یہ کاریں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔
پہلی بار، ریس کا فارمیٹ ریس ٹریک پر بیک وقت چار خود مختار کاریں چلانے کے لیے تیار ہے - پری کوالیفائنگ ریس مقابلوں میں فائنل لیپ ٹیسٹ اور اسپیڈ ٹیسٹ کے سرفہرست مدمقابل کا انتخاب ہوگا۔ حتمی فاتح کا تعین کرنے کے لیے آخری اوور ٹیکنگ چیلنج منعقد کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدرکے مشیر برائے اسٹریٹجک ریسرچ اینڈ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی افیئرز اوراسپائر کی پیرینٹ کمپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل فیصل عبدالعزیز محمد البنائی نے کہاکہ انتہائی حالات میں ٹیکنالوجی کی حدود کو آگے بڑھاتے ہوئے،ہم نئے مواقع متعارف کرارہے ہیں۔ سائنس میں ریسنگ کا یہ نمونہ کوڈنگ کی مہارتوں، اے آئی الگورتھم، اور سافٹ ویئر کی ترقی کی صلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں۔
وزیر برائے صنعت و اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ادنوک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای اوڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ہم متحدہ عرب امارات کے صنعتی مستقبل کے راستے پر گامزن ہیں، ملک میں قدر اور تکنیکی ترقی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ اے ٹو آر ایل جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے جس میں اے آئی، ڈرائیونگ مسابقت اور تمام شعبوں میں اقتصادی ترقی شامل ہے۔
اے ٹو آر ایل کے آرگنائزراور اسپائرز کے سی ای اوسٹیفنی ٹیمپانو نے کہا کہ اے ٹو آر ایل محض ایک ریس نہیں ہے - یہ خود مختار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو جانچنے اور بہتر بنانے، عوامی سڑکوں پر حفاظت اور بھروسے کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے،مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے، ہم ٹرانسپورٹ کے مستقبل کو قریب لا رہے ہیں۔
افتتاحی اے ٹو آر ایل ایونٹ ابوظہبی موبلٹی ویک کا حصہ ہے، جو 24 اپریل سے یکم مئی تک جاری ہے۔