دبئی، 12 مئی، 2024 (وام) ۔۔ دبئی میونسپلٹی نے فوڈ انوویشن کانفرنس 2024 کی اسپانسر شپ کا اعلان کیا، جس کا اہتمام محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز (ایم بی آر جی آئی) نے ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے 13 سے 15 مئی تک "مستقبل کے فوڈ سسٹمزکا ازسرنوتصور" کے عنوان سے کیا ہے۔
یہ اسپانسر شپ دبئی میونسپلٹی کی امارت میں فوڈ سیکٹر کی پائیداری کو بہتربنانے کے لیے کوششوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے ضروری اقدامات کا حصہ ہے۔
دبئی میونسپلٹی اپنے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ایک پائیدارفوڈ سسٹم کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جو اعلی ترین عالمی معیارات کے مطابق اس صنعت کی سیفٹی اور پائیداری کوایک مربوط فوڈ کنٹرول ماحولیاتی نظام کی ڈیزائننگ کے ساتھ یقینی بناتا ہو۔
دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الھاجری نے کہا کہ فوڈ انوویشن کانفرنس 2024 کی سپانسرشپ فوڈ سیکٹر کی پائیداری کو فروغ دینے، فوڈانڈسٹری میں جدید طریقوں کو متعارف کرانے، خوراک کی موثر فراہمی اور حفاظتی معیارات اور 'دبئی فوڈ سیکیورٹی اسٹریٹجی' کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے اس کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی ہے۔اس حکمت عملی کا مقصد فوڈ سیفٹی کو برقرار رکھنا،مقامی پیداوارکو بڑھانا، درآمدی ذرائع کو متنوع اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس عالمی خوراک کی پیداوارکی صنعت کو درپیش موجودہ اورمستقبل کے چیلنجوں کے موثر حل تلاش کرنے کے ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔
الحاجری نےکانفرنس کی اہمیت اورکردارکو اجاگر کیا جس میں دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی کی چینزکو بہتربنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایم بی آر جی آئی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالکریم العلماء نے کہا کہ دبئی میونسپلٹی کی سپانسرشپ سے عالمی فوڈ سسٹم کے چیلنجز کے جدید حل تیار کرنے کی جانب کانفرنس کی کامیابی میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ دبئی میونسپلٹی کی فوڈ انوویشن کانفرنس کی سپانسر شپ تمام قومی اداروں اور اداروں کے درمیان تعاون کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی ہے۔اورگنائزیشن، مارکیٹنگ اوراہداف کو حاصل کرنے کے حوالے سے اس کا مقصدمتحدہ عرب امارات اوردبئی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنسز کی کامیابی کے امکانات کو بڑھانے کے لیے میونسپلٹی کی صلاحیتوں اور مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس کی ایک اہم مثال دبئی میونسپلٹی کی جانب سے آپریشنل پروگراموں میں جدت، خاص طور پر فوڈ سسٹم کے حوالے سے دبئی میں تازہ ترین فوڈ انوویشن کانفرنس سمیت بڑے ایونٹس کو سپانسرکرناہے۔
دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر اینڈ امارات ٹاورز میں ہونے والی فوڈ انوویشن کانفرنس 2024 میں 150 سے زیادہ عالمی ماہرین، ماہرین تعلیم، نجی و سرکاری کاروباری اداروں کے نمائندے اورفارمرز شریک ہوں گے۔کانفرنس میں کئی ایک پینل مباحثوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
کانفرنس میں خوراک کے شعبے میں بہترین عالمی طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین تکنیکی ترقی خاص طور پر فوڈ سیفٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے استعمال کو اجاگرکیا جائے گا۔
فوڈ انوویشن کانفرنس کے دوران منگل 14 مئی کو فوڈ انوویشن ہب لیڈرشپ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، 13 اور 14 مئی کو ایک اوپن نمائش میں فوڈ سسٹم کے حوالے سے جدید ترین کوششوں کو دکھایا جائے گا۔
کانفرنس کا اختتام بڑی فیکٹریوں، فارمز اور قومی فوڈ پروڈکشن کمپنیوں کے فیلڈ وزٹ کے ساتھ ہوگا۔
ترجمہ۔تنویرملک