ابوظبی،13مئی، 2024 (وام)۔۔میک-اے-وش انٹرنیشنل نے اگلے سال 3 سے 4 جون کو اپنی سالانہ کانفرنس "گلوبل وش" سمٹ کی میزبانی کے لیے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کےصدر کےمشیر شیخ ڈاکٹر سلطان بن خلیفہ النہیان کی اہلیہ اور میک اے وش فاؤنڈیشن یو اے ای کی اعزازی صدر شیخہ بنت سیف النہیان نے کہا کہ ہمیں اس اہم عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے ابوظہبی کا انتخاب فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت اور رواداری کے دارالحکومت کے طور پر ابوظہبی کی بین الاقوامی ساکھ کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی بانی قوم مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانی ہمدردی کے کاموں کو ترجیح دیتا ہے جو مقامی اور عالمی انسانی امداد کا نمونہ بنتا ہے۔
ابوظہبی رواداری، جامعیت اور افہام و تفہیم کی روشنی کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہون نے کہا کہ یہ ایک ایسی جگہ ہےجہاں تمام پس منظر، عقائد اور ثقافتوں کے لوگ ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی فورم میں ہماری شرکت کے ذریعے ہمارے پاس نہ صرف میک-اے-وش فاؤنڈیشن یو اے ای کی نمایاں کامیابیوں کا جشن منانے کا بلکہ رحم اور رواداری کے عالمی مرکز کے طور پر ابوظہبی کے کردار پر روشنی ڈالنے کا موقع ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہم ابوظہبی میں ہر فرد کے وقار اور تشخص پر یقین رکھتے ہیں۔ہم تنوع کو قبول کرتے ہیں، اختلافات کا احترام کرتے ہیں اور شمولیت کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں جو سب کو خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میک-اے-وش فاؤنڈیشن یو اے ای میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ ہمدردی، سخاوت، رواداری اور انسانیت کے جذبے کو ابھارتا ہے جو ابوظہبی کے کردار کو ممتاز کرتا ہے۔
ڈھائی دہائیوں سے فاؤنڈیشن جان لیوا بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے، ان کی زندگیوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں میں خوشی، امید اور طاقت لانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کر دی ہیں۔