مبادلہ انرجی کاجنوبی انڈمان، انڈونیشیا میں گیس کی دوسری اہم دریافت کا اعلان

ابوظبی،13مئی، 2024 (وام) ۔۔ مبادلہ انرجی کمپنی نے انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا ساحل سے تقریباً 65 کلومیٹر دور جنوبی انڈمان میں کھودے گئے ٹنگکولو-1 کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت کمپنی کے ذریعےچلائے جانے والے دوسرے گہرے پانی کے کنویں کی نشاندہی کرتی ہے۔

ٹنگکولو-1 کو 1,200 میٹر پانی کی گہرائی میں 3,400 میٹر کی گہرائی تک کھود دیا گیا تھا ۔گیس کی یہ دریافت جنوبی انڈمان میں لیاران-1 کنویں میں بڑی دریافت کے چند ماہ بعد ہوئی ہے۔

ٹنگکولو-1 کو ایک اچھے معیار کے اولیگوسین سینڈ اسٹون کے ذخائر میں 80 میٹر گیس کالم کا سامنا ہوا جس کی تصدیق ایک وسیع ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مہم کے ذریعے ہوئی جس میں 72 میٹر کا مکمل کور حاصل کرنا، وائر لائن لاگنگ، سائیڈ وال کور، پریشر اور سیال کے نمونے شامل ہیں۔

نئے ڈرل اسٹیم ٹیسٹ ڈیزائن کا استعمال کرتے ہوئے کنواں 47 mmscf/d بہترین گیس کے معیار اور 1,300 بیرل کنڈینسیٹ سے کامیابی سے بہہ گیا۔ اگرچہ جانچ کی سہولیات کی وجہ سے جانچ میں رکاوٹ تھی تاہم کنویں کی گنجائش کا تحخمینہ 80-100mmscf/d اور کنڈینسیٹ کے 2,000 بیرل سے زیادہ ہے۔

سی ای او مبادلہ انرجی منصور محمد الحمید نے کہا کہ جب لیاران-1 میں ہماری حالیہ کامیابی کے بعد یہ دریافت انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ جنوبی انڈمان دنیا کے سب سے زیادہ توانائی کے ذخائر والے علاقوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ کام کرکے اور اپنی عالمی معیار کی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم حکومت کے ترقیاتی ٹائم فریموں کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کے مطابق اس بلاک کی مکمل صلاحیت کا ادراک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہماری گیس پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے توانائی کی منتقلی میں فعال کردار ادا کرنے کی ہماری صلاحیت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ جنوبی انڈمان میں 80فیصدکام کرنے کی دلچسپی کے ساتھ مبادلہ انرجی اس علاقے میں سب سے بڑا رقبہ رکھنے والی کمپنی ہے۔

کمپنی کی گیس پر مبنی حکمت عملی کے مطابق Tangkulo-1 کی دریافت بلاک کے جنوبی حصے میں توانائی کے ذخائر کےمزید امکانات پیدا کیے ہیں اور قریبی ڈھانچوں میں ممکنہ گیس کے وسائل کے اضافی کثیر ٹی سی ایف کی نشاندہی کرتی ہے۔

ترجمہ: ریاض خان