دبئی،13مئی، 2024 (وام) ۔۔ دبئی کی خصوصی ٹول گیٹ آپریٹر سالک کمپنی نے2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کمپنی کو سالانہ 8.1 فیصد اضافے کےساتھ 562 ملین درہم کی کی کل آمدنی ہوئی ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین مطر الطائر کی صدارت میں بورڈ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدن میں یہ اضافہ سیاحت اور رہائش میں مسلسل مضبوط ترقی کی وجہ سے ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دبئی سیاحوں اور شہر میں منتقل ہونے والے نئے باشندوں دونوں کے لیے ایک پرکشش مقام بنا ہوا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین متر الطائر نے کہاکہ سالک نے 2024 کے آغاز میں ایک اور مضبوط سہ ماہی فراہم کی ہے جو 2023 میں ریکارڈ ٹاپ لائن کارکردگی سے حاصل ہونے والی رفتار کا تسلسل ہے۔ اس عرصے میں ہمارے سٹریٹجک وژن اور ہمارے شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں مثبت معاشی ماحول کے لیے طویل مدتی قدر کی فراہمی کے عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی نمو اور سیاحت کی مضبوط آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت دبئی کے معیشت کو وسعت دینے کے اقدامات موثر رہے۔ سالک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابراہیم سلطان الحداد نے کہا کہ ہمیں سال کی مضبوطی سے آغاز کرنے پر بہت خوشی ہے جس میں سال بہ سال آمدنی پیدا کرنے والے دوروں میں 8 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی ٹولنگ کے کاروبار میں ترقی کی منازل طے کرتے رہتے ہیں اور ذیلی آمدنی کے سلسلے کی توسیع کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے پر مرکوز رہتے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں سٹریٹجک پیش رفت کا دور تھا جس نے دبئی میں دو نئے گیٹوں کے اضافے کے ذریعے ہمارے ٹول گیٹ نیٹ ورک کی توسیع کا اعلان کیا جسے ہم اس سال نومبر تک فعال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دریں اثنا رجسٹرڈ فعال اکاؤنٹس 16.5 فیصد سالانہ بڑھ کر تقریباً 2.5 ملین ہو گئے جو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 2.1 ملین تھے۔پہلی سہ ماہی میں ٹیگ ایکٹیویشن تقریباً 13 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ c.242,000 ٹیگز تک پہنچ گئے ۔ اس کے علاوہ سالک کے ساتھ پہلی سہ ماہی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد میں سالانہ 9.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ حکومت دبئی کی معیشت کو وسعت دینے اور امارات کو سیاحت اور نئے رہائشیوں کے لیے ایک اہم مقام بنانے میں جاری کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔
سالک نے خیراتی اداروں، اسکولوں، معذور افراد، ایمبولینسوں اور دیگر عوامی خدمات کے ذریعے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ٹیرف میں چھوٹ جاری رکھی۔ سالک کے آٹھ ٹول گیٹس کے ذریعے مستثنیٰ گاڑیوں کے ذریعے کیے جانے والے مفت سفروں کی تعداد میں سالانہ 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترقی بنیادی طور پر رجسٹرڈ استثنیٰ والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ہوئی جو کہ سالانہ 10 فیصد بڑھ کر سہ ماہی کے اختتام تک 53,819 گاڑیوں تک پہنچ گئی۔
ترجمہ: ریاض خان