دبئی،16مئی، 2024 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کے ہمراہ عرب لیگ کی کونسل کے 33 ویں اجلاس میں شرکت کیلئےبحرین پہنچ گئے ہیں۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے عزت مآب شیخ محمد بن راشد ، عزت مآب شیخ منصور بن زاید اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن راشد کےوفد میں وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان ،شیخ احمد بن سعید المکتوم، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی ، دبئی ایئرپورٹس اور ایمریٹس ایئر لائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو؛ محمد بن عبداللہ القرقاوی، کابینہ امور کے وزیر؛ خلیفہ شاہین المرار، وزیر مملکت اور بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر فہد محمد سالم بن کردوس العامری شامل ہیں۔