ابوظہبی، 16 مئی، 2024 (وام) ۔۔ ابو ظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج (ADX) میں جمعرات کو بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے آنے والی تیزی سے مارکیٹ سرمایے میں 7ارب درہم سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔جبکہ دبئی فنانشل مارکیٹ (DFM) قدرے مندی کے ساتھ بند ہوئی۔
اعدادوشمارکے مطابق جمعرات کو تجارتی سیشن کے اختتام پر لسٹڈ حصص کی مجموعی مارکیٹ سرمایے کا حجم 34کھرب 90ارب درہم تک پہنچ گیا۔جس میں اے ڈی ایکس کے لسٹڈ حصص کی مالیت 27کھرب95ارب درہم جبکہ ڈی ایف ایم کے لسٹڈ حصص کا حجم 695ارب80کروڑ درہم رہا۔
مقامی اسٹاکس میں سیشن کے اختتام پرآنے والے نقد سرمایہ(لیکویڈیٹی)کا حجم 1ارب 50کروڑ درہم سے زیادہ رہا،ADX میں آنے والے نقد سرمائے کاحجم 1ارب 12 کروڑ درہم جبکہ DFM کی لیکوڈیٹی کا حجم 39کروڑ63لاکھ درہم رہا۔30ہزار 700 سے زیادہ سودوں میں 53کروڑ31لاکھ سے زیادہ حصص کاکاروبار ہوا۔
ADX میں، انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) 19کروڑ68لاکھ درہم کے نقد سرمایے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں سب سے اآگے رہی ۔الفا ظہبی ہولڈنگ8کروڑ43لاکھ درہم لیکویڈیٹی کے ساتھ دوسرے جبکہ ادنوک گیس اور ملٹی پلائی گروپ نے بالترتیب 8کروڑ8لاکھ درہم اور6کروڑ 18لاکھ درہم کی لیکویڈیٹی حاصل کی۔
DFM میں13کروڑ98 لاکھ درہم کے نقد سرمایے کے ساتھ اعمار پراپرٹیزکے سب سے زیادہ حصص کا کاروبار ہوا۔2کروڑ93لاکھ درہم لیکویڈیٹی کے ساتھ اس کے بعد ایئر عربیہ جبکہ اعمار ڈویلپمنٹ اور دبئی اسلامک بینک کے بالترتیب2کروڑ89لاکھ درہم اور2کروڑ63لاکھ درہم مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔