دبئی، 24 مئی، 2024 (وام) – وزارت اقتصادیات اور یورپین ویمن ایسوسی ایشن (EWA) نے مارچ 2024 میں شروع کیے گئے انویسٹمنٹ ریڈینیس ایکسلیںس پروگرام میں سرفہرست 17 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
"خواتین کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے پروگرام" کا مقصد متحدہ عرب امارات میں خواتین کی زیرقیادت اسٹارٹ اپس کی ترقی میں مدد کرنا، نئے اقتصادی شعبوں میں ان کی توسیع کو فروغ دیتے ہوئے انہیں سرمایہ اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کے رابطوں میں تعاون کرنا ہے۔
پروگرام کے لیے درخواست دینے والی 200 میں سے سترہ کمپنیوں کو منتخب کیا گیا، جن میں وہ آٹھ کمپنیاں بھی شامل تھیں جنہیں نے ان کے پیش کردہ تخلیقی خیالات، منصوبوں اور اختراعات میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی جانب سے مالی تعاون فراہم کیا گیا۔
وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی ماہرین کی کمیٹی نے سرفہرست 17 منصوبوں کا جائزہ لیا۔ تقریب میں GETVISION فیملی آفس کی جانب سے سرفہرست تین اسٹارٹ اپس کا اعلان بھی کیا گیا، پہلی پوزیشن پر آنے والی اسٹارٹ اپ کو 2 لاکھ درہم جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی اسٹارٹ اپس کو ایک ایک لاکھ درہم کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔
زیدیہ، اساتذہ اور لرنرز کے لیے تعلیمی مواقع تخلیق کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ڈیگنیو، خواتین کی صحت کے حوالے سے مہارت کی حامل ہے اور فوڈ انجن، ؤ پائیدار پریکٹسز کے ساتھ زراعت کے جدید طریقے متعارف کرارہی ہے۔
اماراتی شہریوں اور غیر ملکیوں کی جانب سے قائم کردہ پانچ دیگر کمپنیوں کو بعد میں 20 لاکھ درہم تک کی سرمایہ کاری مدد فراہم کی جائے گی۔
تقریب کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیے گئے ایک بیان میں وزارت اقتصادیات میں سپورٹ سروسز سیکٹر کی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری بدريہ الميدور نے کہا کہ یہ پروگرام ای ڈبلیو اے کے تعاون سے وزارت اقتصادیات نے صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو مختلف اقتصادی سرگرمیوں میں بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا ہے۔
یورپین ویمن ایسوسی ایشن (EWA) کی بانی اور صدر یولیا سٹارک کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں خواتین کاروباری اداروں کے درمیان رابطوں کے قیام پر توجہ دی گئی ہے۔
EWA ایکسلریٹر کی بانی پارٹنر ڈاریا واسیلیفا نے وام کو بتایا کہ یہ منصوبہ اگلے چھ سے نو ماہ میں سرمایہ کاری کی خواہاں خواتین اور کاروباری خواتین کی مدد کے لیے شروع کیا گیا ہے۔