عبداللہ الحامد کی قطر میڈیا کارپوریشن کے چیئرمین ، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے وزرائے اطلاعات سے ملاقات

دوحہ، 24 مئی، 2024 (وام) ۔۔ نیشنل میڈیا آفس (NMO) کے چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد بن البطی الحامد نے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے وزرائے اطلاعات کے دوحہ میں 27ویں اجلاس کے موقع پرجی سی سی وزرائے اطلاعات سے ملاقاتیں کیں۔

شیخ عبداللہ الحامد نے سعودی وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسری،کویت کےوزیر اطلاعات و ثقافت عبدالرحمن بداح المطيری،بحرین کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر رمضان بن عبداللہ النعیمی، قطرمیڈیا کارپوریشن کے چیئرمین شیخ حمد بن ثامر الثانی سے ملاقات کی،جس میں میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے، خطے میں میڈیا کی صنعت کی ترقی کے لیےمشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے لیے نئی مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں میڈیا اداروں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مشترکہ میڈیا ویژن کو فروغ دیا بڑھایا جا سکے،جی سی سی ممالک میں میڈیا سسٹم میں پائیدار ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔

ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد سعيد الشحی اور این ایم او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جمال محمد عبید الکعبی بھی موجود تھے۔