غزہ میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو طبی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

غزہ، 31 مئی، 2024 (وام) ۔۔ غزہ کی پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال غزہ میں بالخصوص رفح کے رہائشیوں کو موجودہ سنگین حالات میں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
رفح میں متحدہ عرب امارات کے ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرسيف المحرزی نے اس حوالے سے بتایا کہ امدادی آپریشن شیولرس نائٹ 3 کے تحت قائم فیلڈ ہسپتال میں زخمیوں،خاص طورپر بچوں، خواتین اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کولایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طبی ٹیم نے متعدد آپریشن کیے ہیں جن میں جسم میں پیوست گولہ بارود کی دھاتوں کو نکالنا، جنگ کی وجہ سے فریکچر کی وجہ سے مریضوں کے زخموں کی اینڈوسکوپی شامل ہے، جس سے ان کے اعضاء کو کٹنے سے بچایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر المحرزی نے بتایا کہ مریض گزشتہ اکتوبر میں سرجری کے بعد سے پیچیدگیوں کا شکارتھا۔
انہوں نے بتایاکہ فلسطینی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پرسرجری کی جارہی ہیں۔