متحدہ عرب امارات کی حقیقی جی ڈی پی 2025 میں 4.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے: عالمی بنک

واشنگٹن،11جون، 2024 (وام) ۔۔ عالمی بینک کی تازہ ترین گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حقیقی جی ڈی پی رواں سال 3.9 فیصد جبکہ اگلے سال 4.1 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

جنوری کی 3.7 فیصد کی پیشن گوئی کے مقابلے میں اپریل میں عالمی بینک نے متحدہ عرب امارات میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو کے حوالے سے اپنی پیشن گوئی کو بڑھا کر 2024 میں 3.9 فیصد کر دی۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں نمو 2024 میں 2.8 فیصد اور 2025 میں 4.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

عالمی بنک کی طرف سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی نمو 2024 میں 2.8 فیصد اور 2025 میں 4.7 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تیل کے برآمد کنندگان کی معیشتیں 2024 اور 2025 میں بالترتیب 2.9 فیصد اور 4.2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جبکہ تیل کے درآمد کنندگان کی 2024 اور 2025 میں بالترتیب 2.9 فیصد اور 4 فیصد کی ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔