بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شراکت دار AGWA کی ترقی میں تعاون کریں گے

ابوظہبی، 11 جون، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے بنیادی ڈھانچے کے چار بڑے شراکت دار اداروں نے ملکی دارالحکومت کے نئے فوڈ اینڈ واٹر کلسٹر ایگری فوڈ گروتھ اینڈ واٹر ابنڈینس (AGWA) کی ترقی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ،یہ کلسٹرخوراک اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں اہم کردارادا کرے گا