بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شراکت دار AGWA کی ترقی میں تعاون کریں گے

ابوظہبی، 11 جون، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے بنیادی ڈھانچے کے چار بڑے شراکت دار اداروں نے ملکی دارالحکومت کے نئے فوڈ اینڈ واٹر کلسٹر ایگری فوڈ گروتھ اینڈ واٹر ابنڈینس (AGWA) کی ترقی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ،یہ کلسٹرخوراک اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں اہم کردارادا کرے گا۔

ابوظہبی پورٹس کمپنی PJSC، ابوظہبی ایئرپورٹس کمپنی PJSC، ابوظہبی ڈسٹری بیوشن کمپنی (ADDC) اورمصدرسٹی AGWA کلسٹر کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول کے قیام کے لیے ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس (ADIO)کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی (ADDED) اور ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس (ADIO) کی قیادت میں، AGWA نئی اقسام کی خوراک اوراس کے اجزاءکے ساتھ ساتھ ایسی ٹیکنالوجیز کی تیاری کا ایک عالمی مرکز بنے گا جس کے ذریعے پانی کے وسائل تک رسائی میں اضافہ اور اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ جدید کلسٹر انتہائی محتاظ طریقے سے مقامی سپلائرز اور برآمد کنندگان کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو تجارتی مواقع میں اضافے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

اس کلسٹر کا مقصد خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنا، زرعی سسٹمز پر موجود دباؤ کو کم کرنا، خوراک کے نمونوں کو تبدیل کرتے ہوئے تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانا اور خوراک اور پانی کے لیے ایک قابل بھروسہ اور مستحکم سپلائی چین کو یقینی بناتے ہوئے عالمی سطح پر غذا کی موثر فراہمی میں مدد کرنا ہے۔

ابوظہبی پورٹس کمپنی PJSC، ابوظہبی ایئرپورٹ کمپنی PJSC،ADDC، اورمصدر سٹی لاجسٹکس، توانائی کی فراہمی، پائیداری، کاروبار اور ٹیکنالوجی کی سہولت میں اپنی وسیع کو بروئے کار لاتے ہوئے ADIO کے ساتھ مل کر AGWA کلسٹر کی کمپنیوں کے موثر آپریشنز اور جدت کے لیے ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

بنیادی ڈھانچے کے اہم شراکت داروں کی مدد سے ابوظہبی عالمی سطح پر خوراک اور پانی کا ایک تسلیم شدہ کلسٹر قائم کرے گا جو متبادل پروٹین، الجی،اور ریورس اوسموسس ٹیکنالوجیز میں نئی ​​اختراعات کو فروغ دینے کے لیے اداروں کی مدد اور انھیں روایتی خوراک اور پانی کی پیداوار بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ یہ سپلائی چین اور ریٹیل ڈسٹری بیوشن کی ترقی کے ساتھ زرعی قدر کو بہتر بنا کر مارکیٹ ذرائع کوبھی مستحکم کرے گا۔

ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس (ADIO) کے ڈائریکٹر جنرل بدرالعلماء نے اس حوالے سے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے اہم شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری اے جی ڈبلیو اے کی کلسٹر کمپنیوں کے ساتھ ابوظہبی کو ترقی،کمرشلائزیشن اورخواک اور پانی کی صنعت میں برآمدات کے شعبے کاعالمی رہنما بنانے کی کوششوں میں اہمیت کی حامل ہے۔

AD پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اورگروپ سی ای اوکیپٹن محمد جمعہ الشامسی کا کہنا ہے کہ کیزاد کے کے ذریعے، AD پورٹس گروپ خوراک کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے دانشمند قیادت کی ہدایات کے مطابق معاون منصوبوں کے ذریعے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اسٹریٹجی 2051 میں شراکت کررہا ہے۔AGWA کلسٹر کا آغاز ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور شراکت داری کے ذریعے عالمی فوڈ سپلائی چین کو تبدیل کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔

ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی نے کہا کی امارت نے جدت،پائیداری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کوترقی دی ہے ۔ابوظہبی ایئرپورٹس کے ذیلی ادارے ابوظہبی ایئرپورٹس فری زون کے ذریعے ہم علاقائی اور بین الاقوامی تجارت میں توسیع کے لیے اسٹریٹجک پوزیشن میں ہیں۔

یہ نمو درآمدات اور برآمدات کی ترسیل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے ہوئے ابوظہبی کے لیے عالمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گی علاوہ ازیں اس سے خوراک اور پانی کے شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مصدر سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد باغوم نے کہا کہ ہمیں اس اتحاد کا حصہ بننے پر فخر ہے، کیونکہ یہ ابوظہبی میں AGWA کلسٹر کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ مصدر سٹی ابوظہبی کے پائیدار اقتصادی فریم ورک کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ اقدام ہمارے اہداف کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

ADDC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید السویدی نے کہا کہ ابوظہبی وژنری اقدامات کے ذریعے اہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سب سے آگے ہے۔

AGWA کا آغاز ایک اہم قدم کی نشاندہی ہے کیونکہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خوراک اور پانی کی موثر فراہمی میں جدت کے لیے نئے معیارات قائم کررہے ہیں یہ اقدام نہ صرف خاطر خواہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیداکرے گا بلکہ پائیداری، تکنیکی ترقی اور اقتصادی تنوع کے لیے ہماری کوششوں کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک لچکدار مستقبل کی تعمیر کرتا ہے۔

AGWA اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت کی حامل 774 کھرب درہم کی میگا انڈسٹری کو بہتر نتائج کے لئے بروئے کار لائے گا۔ 2045 تک، AGWA سے ابوظہبی کی GDP90 ارب درہم کی شراکت داری کی توقع ہے۔

جس سے 62ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور 128 ارب درہم کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔
یہ کلسٹر خوراک اور پانی کی پیداوار کے جدید طریقوں کے ساتھ ساتھ اس کی مضبوط روایتی کاشتکاری کی بنیاد پر ابوظہبی کی قیادت پر محکم ہے۔ ابوظہبی 24,000 سے زیادہ فارموں کا گھر ہے، جن میں سے 50 فیصد العین کے علاقے میں ہیں۔