ابوظہبی، 2 جولائی 2024 (وام) – الیف ایجوکیشن، کینیا انسٹیٹیوٹ آف کریکولم ڈیویلپمنٹ (کے آئی سی ڈی) اور یونیسیف نے کینیا کے سرکاری اسکولوں میں موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیاہے۔
یہ جدید شراکت ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم کی طاقت کو بروئے کار لا کر بچوں، نوجوانوں، اور اساتذہ کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری علم اور مہارت فراہم کرے گی۔
اس مفاہمتی یادداشت کے تحت تینوں اداروں کے درمیان ایک جامع نصاب تیار کرنے اور اس کی پیشکش کے لیے تشکیل دیاگیا ہے جو کے آئی سی ڈی کے ذریعے وزارت تعلیم کی رہنمائی میں تیار کردہ موجودہ اسکول کے نصاب کی تکمیل کرتا ہے۔
یہ مواد کے آئی سی ڈی کے کینیا ایجوکیشن کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایک قومی سطح کا ڈیجیٹل لرننگ اقدام ہے جو اسکولوں کو تعلیم اور سیکھنے کے وسائل سے جوڑتا ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد طلباء اور اساتذہ میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی، علم اور عمل میں اضافہ کرنا ہے، بالآخر پائیدار ترقی کے ہدف 13: موسمیاتی ایکشن کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔