متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان ادائیگی کے نظام میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ

ابوظہبی، 17 جولائی، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک اور بینک انڈونیشیا نے ادائیگی کے نظام میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جو نومبر 2023 کے پچھلے مفاہمت نامے کی بنیاد پر ہے۔

یہ اقدام انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے ادائیگی کے نظام کو مربوط کرنا ہے، جس سے تیز، زیادہ موثر، شفاف اور سستی بین الاقوامی ادائیگیوں کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، اس سے مشترکہ رسک مینجمنٹ میکانزم قائم ہوگا اور ریگولیٹری تعاون کو سہولت بھی ملے گی۔

متحدہ عرب امارات کےمرکزی بینک کے گورنر، خالد محمد بالامہ نے کہاکہ، “یہ مفاہمت نامہ متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے... آج، ہمیں بینک انڈونیشیا کے ساتھ مالیاتی ٹیکنالوجی، اختراع، اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سمیت تمام مالی اور بینکاری شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے کا ایک اہم موقع ملا ہے۔”

ینک انڈونیشیا کے گورنر، پیری وارجیو نے مزید کہاکہ،"ادائیگی کے نظام کے شعبے میں تعاون نہ صرف انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل معیشت اور مالیات کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کو مضبوط کرے گا بلکہ نئی ​​امکانات اور مواقع بھی فراہم کرے گا... ینک انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کا مرکزی بینک ہماری معیشتوں کی خوشحالی کے لیے، خاص طور پر ادائیگی کے نظام میں، اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے متحد جذبے کے ساتھ مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔"