دبئی، 30 جولائی، 2024 (وام) -- دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی' آر ٹی اے' نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ انسپکشن وہیکل آپریشنز کا آزمائشی آغاز کر دیا ہے۔
کیمروں اور جدید مصنوعی ذہانت سے لیس یہ گاڑیاں میٹرو اور ٹرام نیٹ ورک سے متعلق ریلوے کے راستوں کی نگرانی کرے گی۔
'آر ٹی اے' کی ریلوے ایجنسی میں ریل رائٹ آف وے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الجنہی نے بتایا کہ اسمارٹ انسپکشن وہیکل کا آغاز محکمہ اسمارٹ سروسز کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف معائنے کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ کسی بھی مسئلے کی فوری شناخت اور اس کے حل میں مدد دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ انسپکشن وہیکل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ریلوے نیٹ ورک میں ہونے والی پیشرفت کے ساتھ ہم آہنگ رہے گی۔
اس اقدام کا مقصد معائنے کے علاقوں کی مکمل کوریج حاصل کرنا اور معائنے کی رپورٹیں تیار کرنے کی رفتار کو دگنا کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اس سے معائنے کے عمل میں انسانی غلطیوں کو کم کرنے اور باخبر فیصلے کرنے کے لیے ٹھوس مدد فراہم کرنے کا بھی امکان ہے۔