اماراتی صدر کی جانب سے عبداللہ بن زید کی ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

تہران، 30 جولائی، 2024 (وام) – متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے تہران میں منعقد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کی ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے متعدد ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں ایرانی پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اماراتی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے مبارکباد اور اپنے ملک کی خدمت میں کامیابی اور اس کی عوام کی امنگوں کے حصول میں ایرانی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک اور ان کی عوام کی بھلائی کے تسلسل میں امن کے ستونوں کو مستحکم کرنےاور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیاہے۔

وفد میں وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری، سرمایہ کاری کے وزیر محمد حسن السویدی، وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار، فیڈرل نیشنل کونسل میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی راشد النعیمی، ایف این سی کے پہلے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر طارق حمید الطائر، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد الزابی بھی شامل تھے۔