ابوظہبی، 31 جولائی، 2024 (وام) – نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے آج ابوظہبی، قصر الوطن میں متحدہ عرب امارات میں سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے سفیر نگوین مانہ توان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات ویتنام تعلقات اور دونوں ممالک اور ان کی عوام کے فائدے کے لئے اقتصادی اور ترقیاتی سمیت تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔