ابوظہبی، 31 جولائی، 2024 (وام) – نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اطالوی جمہوریہ کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
فون کال کے دوران وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر ان کے اثرات کا بھی جائزہ لیاہے۔