پاکستان اور کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، 20 اگست، 2024 (وام) – منگل کی صبح پاکستان اور کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلادیاہے۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر میں تھا، جو ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان تقسیم شدہ علاقہ ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے پورے پاکستان میں محسوس کیے گئے، بشمول اسلام آباد، مشرقی پنجاب کے کچھ علاقے اور شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔