عبداللہ بن زاید اور آسٹریلوی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 20 اگست، 2024 (وام) – متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

فون کال کے دوران دونوں عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی پیش رفت اور غزہ کی پٹی میں شہریوں پر ان کے انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔