وزارت خارجہ کو مالڈووا کے نئے سفیر سے اسناد کی کاپی موصول

ابوظہبی، 4 ستمبر، 2024 (وام) - وزارت خارجہ میں پروٹوکول امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سیف عبداللہ الشامیسی کو متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ مالڈووا کے سفیر اناطول وانگیلی کی اسناد کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے۔

الشامیسی نے نئے سفیر کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات اور مالڈووا کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا ہے۔

نئے سفیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دور اندیش پالیسی کے تحت یو اے ای کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قائدانہ اور باوقار مقام کی تعریف کی ہے۔