متحدہ عرب امارات کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ سے متعلق انتوسائی ورکنگ گروپ کے 17ویں اجلاس کی میزبانی

ابوظہبی، 4 ستمبر 2024 (وام)-- متحدہ عرب امارات کی احتساب اتھارٹی نے سپریم آڈٹ اداروں کی بین الاقوامی تنظیم (انتوسائی) کے ورکنگ گروپ برائے اکرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ کے 17 ویں اجلاس کی میزبانی کی ہے۔

یہ اجلاس ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن جمہوریہ مصر کی مرکزی محاسبی تنظیم کے تعاون سے 3 اور 4 ستمبر کو ابوظہبی کے ایرتھ ہوٹل میں "ایک مربوط وژن" کے عنوان سے منعقد ہواہے۔

اجلاس میں ورکنگ گروپ کی تازہ ترین پیشرفت اور کامیابیوں بشمول ذیلی گروپوں کے رہنماؤں اور رکن آڈٹ اداروں کی تازہ ترین معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

گروپ کے مستقبل کے اہداف پر بات چیت ہوئی جس میں انتوسائی کی ابھرتی ہوئی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

اجلاس کے دوران، آڈٹ اداروں کے ارکان نے سول سوسائٹی اور سوشل نیٹ ورکس جیسے غیر سرکاری شعبوں کو شامل کرنے کے بارے میں اپنے تجربات اور بصیرت کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے انسداد بدعنوانی کے خلاف اقدامات کو بڑھانے، منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے اور معاشی ماحول کی حمایت کرنے میں عوامی شعور کی اہمیت پر بھی زور دیاہے۔