دبئی، 5 ستمبر، 2024 (وام) --دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی حکومت کے مختلف اداروں میں نئے سی ای اوز کے تقرر کے سلسلے میں کئی فیصلے جاری کیے ہیں۔
شیخ حمدان نے ایگزیکٹو کونسل کے فیصلہ نمبر (54) 2024 جاری کیا، جس کے تحت عصام عبدالرحیم کاظم کو دبئی کارپوریشن برائے سیاحت و تجارت مارکیٹنگ کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ فیصلہ نمبر (55) 2024 کے تحت محمد عبداللہ شائل السعدی کو دبئی کارپوریشن برائے صارفین کے تحفظ اور منصفانہ تجارت کا سی ای او نامزد کیا گیاہے۔ جبکہ فیصلہ نمبر (56) 2024 کے تحت عیسی حارب خلیفہ بن ہضر کو دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت میں اقتصادی حکمت عملی کے شعبے کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے فیصلہ نمبر (57)2024 بھی جاری کیا، جس کے تحت ساہیا سجاد احمد کو دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت میں ریگولیٹری پالیسی اور گورننس کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ فیصلہ نمبر (58) 2024 کے تحت سعد محمد العوضی کو دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت میں کارپوریٹ سپورٹ سروسز کا سی ای او مقرر کیا گیا۔ مزیدبراں، فیصلہ نمبر (59) 2024 کے تحت خالد حسن محمد مباشری کو دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت میں قانون سازی اور تنازعات کے شعبے کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
فیصلہ نمبر (54)، (55)، (56)، (57)، (58)، اور (59) یکم اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوں گے اور انہیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، دبئی کے ولی عہد نے فیصلہ نمبر (60) 2024 بھی جاری کیا، جس کے تحت یوسف احمد یوسف عبداللہ لوتاہ کو دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت میں حکمت عملی اور کارپوریٹ کارکردگی کا سی ای او مقرر کیا گیا۔ یہ فیصلہ یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔