متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے 15 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان

دبئی، 9 ستمبر، 2024 (وام) -- وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن (MoHRE) نے اعلان کیا ہے کہ اتوار، 15 ستمبر، 2024 (12 ربیع الاول 1446 ہجری)، کو نجی شعبے کے ملازمین کیلئے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے یو اے ای کابینہ کے قرارداد کے مطابق ہے۔

اس موقع پر، وزارت نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہیں۔