متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ فلپائن کے محکمہ داخلہ اور مقامی حکومت کے سکریٹری عزت مآب بینجمن ابالوس جونیئر کا استقبال کیاہے۔
ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران بینجمن ابالوس جونیئر نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کی جانب سے سلام اور متحدہ عرب امارات کی مسلسل خوشحالی اور متحدہ عرب امارات اور فلپائن کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے فلپائن کے صدر کو سلام پیش کی اور ملک اور اس کے عوام کے لئے مسلسل ترقی کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
ملاقات کے دوران کئی حکام اور وزراء بھی موجود تھے۔