دبئی پولیس کی جانب سے پہلی خاتون ریسکیو ٹیم متعارف

دبئی، 19 ستمبر، 2024 (وام) --دبئی پولیس نے 18 نان کمیشنڈ افسران پر مشتمل پہلی خاتون لینڈ ریسکیو ٹیم کی گریجویشن کی تقریب کا اہتممام کیا ہے۔

اس تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبد اللہ خلیفہ المری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

المری نے ٹیم کو مبارکباد دی اور سیکیورٹی اور عسکری شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دبئی پولیس کے عزم پر زور دیا ہے۔

میجر جنرل عبداللہ علی الغیثی نے گریجویٹس کی کورسز کی کامیاب تکمیل اور واقعات کو اعلیٰ معیار کے مطابق سنبھالنے کی صلاحیت کی بھی تعریف کی ہے۔ گریجویٹس نے اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا اور اپنی تربیت و ترقی کے لیے دبئی پولیس کے عزم کا اعتراف کیا ہے۔