اسرائیل کا ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان

تل ابیب، 23 ستمبر 2024 (وام) – اسرائیلی حکومت نے پورے اسرائیل میں 30 ستمبر تک "خصوصی ہوم فرنٹ صورتحال" کے تحت ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کا یہ فیصلہ آج بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ آج اسرائیلی حملوں میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور 1042 زخمی ہوئے ہیں۔